فارمولا

بی بی سی نے 1999ءمیں نیلسن مینڈیلا کا انٹرویو کیا‘اینکرنے انٹرویو کے دوران نیلسن مینڈیلا سے پوچھا ‘ آپ کے خیال میں سیاستدان اور لیڈر میں کیا فرق ہوتا ہے؟نیلسن مینڈیلا نے مسکراتے ہوئے جوا ب دیا‘ سیاستدان اگلے الیکشن کا سوچتا ہے اور لیڈر اگلی ”نسل “ کا۔ اینکر نے اگلا سوال پوچھا‘ آپ کے خیال غربت کو ختم کرنے کا آسان ترین فارمولا کیا ہے؟ نیلسن مینڈیلا کے چہرے پر پھیلی مسکراہٹ گہری گئی‘ نیلسن مینڈیلا تھوڑی دیر خاموش رہے اور پھر بولے‘

غربت کو ختم کرنے کا سب سے آسان اور موثر طریقہ ایک ہی ہے اور وہ ہے سستا اور فوری انصاف۔ نیلسن مینڈلا کا کہنا تھا‘ غربت کبھی بھی خیرت سے ختم نہیں کی جا سکتی ‘ اس میں تھوڑی بہت کمی ضرور ہو گی لیکن اگر آپ چاہتے ہیں کہ معاشرے سے یہ ہمیشہ کےلئے ختم ہو جائے تو پھر آپ کو انصاف کو لاگو کرنا ہوگا‘ چھوٹے بڑے اور طاقتور کمزور کی تمیز کئے بغیر آپ کو انصاف پوری طاقت کے ساتھ لاگو کرنا ہوگا۔

گنے کے بے شمار فوائد جن سے آپ لاعلم ہیں

فراہم کرتا ہے بلکہ گردوں کی پتھری کے علاج کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے- اس کے علاہ یہ پیشاب کی نالی کے انفیکشن کے علاج میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے جس کی وجہ گنے میں پائے جانے والے معدنیات٬ وٹامن اور الیکٹرو لائٹس ہیں-منہ کی صحت:گنے اور اس کے رس میں کئی ایسے معدنیات اور اہم غذائی اجزاﺀ بھاری مقدار میں پائے جاتے ہیں جو ہمارے جسمانی نظام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں-

یہ معدنیات ہمارے جسم کو صحت مند رکھنے اور دانتوں کی بیماریوں سے بجانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں- اس کے علاوہ گنے کا رس پینے سے سانسوں سے آنے والی بدبو سے بھی نجات حاصل کی جاسکتی ہے- ذیابیطیس گنے میں دیگر غذاؤں کے مقابلے میں نسبتاً کم گلائیسیمیا (glycemic) پایا جاتا ہے جس کے وجہ سے یہ ایسے افراد کے لیے ایک بہترین غذا ہے جنہیں ذیابیطیس کا مرض لاحق ہے- متعدد تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ گنے کا رس خون میں شامل شوگر کی سطح پر کوئی خاص ڈرامائی اثرات مرتب نہیں کرتا-

تاہم پھر بھی گنے کے رس سے بھرا ہوا گلاس پینے سے قبل ایک بار اپنے معالج سے مشورہ ضرور کرلیں- جگر:متعدد تحقیق کے مطابق گنے کا رس جگر کو طاقتور بنانے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا اور اس ساتھ ہی اسے کسی بھی انفیشکن کے خلاف مزاحمت کے قابل بھی بناتا ہے- یرقان کی بیماری میں گنے کی رس کی مدد سے بھی علاج کیا جاتا ہے کیونکہ یہ مریض کو وہ الیکٹرو لائٹس اور پروٹین فراہم کرتا ہے جو یرقان چھین کر اور انسان کو کمزور بنا دیتا ہے-

گنے کا رس جگر کے دیگر مسائل کے چھٹکارے کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے- بےپناہ توانائی:اگر آپ کو بہت زیادہ توانائی کی ضرورت ہے اور یہ سب عام کسی قدرتی غذا سے حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پھر گنے کا رس آپ کے لیے بہترین ہے- یہ تمام ایسے اجزاﺀ پر مشتمل ہوتا ہے جو آپ کے جسم کے لیے اچھے ہیں- یہ موسمِ گرما کا ایک بہترین مشروب ہے اور آپ اسے کبھی بھی پی سکتے ہیں- اس میں کاربو ہائیڈریٹ٬ پروٹین اور آئرن سمیت کئی ایسے اہم اجزاﺀ موجود ہوتے ہیں جن کی ہمارے جسم کو اشد ضرورت ہوتی ہے-نیچے سکرول کریں اور زندگی بدلنے والی پوسٹس پڑھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں