83سالہ بوڑھے شخص نے خود سے 53 سالہ چھوٹی لڑکی سے شادی کر لی

بیٹے کی خواہش میں 83سالہ بوڑھے شخص نے خود سے 53سالہ چھوٹی لڑکی سے شادی کر لی۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک 83 سالہ بوڑھے شخص نے اپنی پہلی بیوی کی موجودگی میں 30سالہ لڑکی سے شادی کر لی۔83سالہ سکھرام نامی شخص کی بارات بہت دھوم دھام سے لڑکی کے گاؤں میں لے کر جائی گئی۔

اور باراتیوں نے اس موقع پر گانے بھی گائے جب کہ شادی کی تقریب میں تمام رسوم بھی ادا کی گئیں۔
یہاں تک کہ بوڑھے شخص کی بیٹی اور داماد نے بھی شادی میں شرکت کی اور رقص میں بھی حصہ لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بوڑھے شخص نے اپنی پہلی بیوی کی رضامندی سے دوسری شادی کی ۔

اور دوسری شادی کرنے کی وجہ صرف یہ ہے کہ بوڑھا شخص ایک بیٹے کا باپ بن سکے۔سکھرام نامی بوڑے شخص کی پہلی بیوی سے ایک بیٹی اور بیٹا تھے۔بیٹی کی شادی کو کئی سال گزر چکے ہیں جب کہ سکھرام کا بیٹا 30سال کی عمر میں ایک بیماری کی وجہ سے انتقال کر گیا تھا اس لئے سکھرام کو اپنے خاندان کے لئے ایک وارث چاہئیے

تھا جو اس کی جائیداد کو سنبھال سکے۔سکھرام اور اس کی پہلی بیوی کا بھی یہی کہنا ہے

کہ ہماری بہت زیادہ جائیداد ہے اور اس کو سنبھالنے والا کوئی نہیں ہے اس لئے دوسری شادی خاندان کو وارث دینے کے لئے ضروری تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں